بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ رانس کی "ناقابل تسخیر فرانس" پارٹی سربراہ اور اگلے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار جان لوک میلانشون نے کہا: فرانس کو اعلانیہ طور پر اور رازداری کے بغیر، فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا۔
انھوں نے غزہ میں صہیونی رجیم کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: فرانس کے اقدامات کو محض 'نسل کشی کی مخالفت' تک ہی محدود نہیں ہونا چاہئے، بلکہ اسے مغربی کنارے، جنوبی لبنان اور جولان کی پہاڑیوں کے تدریجی الحاق کے مقابلے میں کھڑا ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو اس کی بحریہ فرانس اٹلی اور اسپین کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے لئے امداد پہنچانے والے غیر فوجی بیڑوں کی حفاظت کے لئے میدان میں آئے گی۔
ویڈیو کی تفصیل:
اسرائیل کا فیصلہ کن مقابلہ کریں گے
نہ صرف غزہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی بلکہ مغربی کنارے، جنوبی لبنان اور جولان کی پہاڑیوں کے تدریجی الحاق کے مقابلے میں کھڑے ہونگے۔
ہم فلسطینیوں کی مدد کے لئے کھلم کھلا اور چوری چھپے بغیر، عمل کریں گے۔
نہ صرف غزہ میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی بلکہ مغربی کنارے، جنوبی لبنان اور جولان کی پہاڑیوں کے تدریجی الحاق کے مقابلے میں کھڑے ہونگے۔
فرانسیسی بحریہ کے جہاز، بالکل اطالوی اور ہسپانوی جہازوں کی طرح، ضرورت پڑنے پر، شہریوں کے بیڑے کی حفاظت کریں گے تاکہ اقوام کی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔
ہم نہ مغربی کنارے کے تدریجی الحاق کو قبول کریں گے، نہ جنوبی لبنان اور جولان کی پہاڑیوں کے الحاق کو تسلیم کریں گے۔
اسرائیلی سفیر نےکہا ہے کہ وہ فرانس کے لئے کسی بھی صدر کو مجھ پر ترجیح دیتا ہے۔
میں آپ سے کہتا ہوں کہ ہم اعلانیہ اور رازداری کے بغیر، عمل کريں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ